اٹک ٹریفک پولیس کی غفلت ، حضروشہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ، ناجائز اڈوں کی بھر مار ، شہریوں کی زندگی اجیرن

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:18

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) اٹک ٹریفک پولیس کی غفلت سے حضروشہر میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ ، ناجائز اڈوں کی بھر مار نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا کے رکھ دی ہے ۔ عوام اور خاص کر سودا سلف لینے والی خواتین کا بازار میں پیدل چلنا محال ہو گیا ۔ جنرل بس سٹینڈ ،ضیائالحق شہید روڈ ، سرکلر روڈ ،میزائل چوک ، ڈھکی روڈ میں رہی کسر رکشہ ڈرائیوروں نے نکال کے رکھ دی ہے ۔

جس سے حضرو شہر کا حلیہ بگڑ چکا ہے ۔ ٹریفک پولیس اہلکار صرف مال مہم پر رہتے ہوئے غیرقانونی پارکنگ ،غیرقانونی جگہ جگہ اڈوں سے شہر میں ٹریفک کانظام درھم برھم ہو گیا ہے۔ شہریوں نے ڈی پی اٹک سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر دیا۔تفصیلات کے مطابق اٹک ٹریفک پولیس کی عدم توجہی سے حضرو شہر کے مین بازاروں ضیاء الحق شہید روڈ ،میزائل چوک ،ڈھکی روڈ ،سرکلرروڈاور جنرل بس سٹینڈ میں جگہ جگہ غیر قانونی پارکنگ، رکشہ ڈرائیوروں کے غیر قانونی اڈوں کی وجہ سے شہر بھر میں ٹریفک کا نظام درھم برھم ہونے سے شہریوں مرد اورخواتین کا بازاروں میں سودا سلف لینے میں انتہائی مشکلات کا سامنا درپیش ہوکر رہ گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اور رہی کسر رکشہ کم عمرڈرائیوروں نے نکال دی ہے ۔جس سے پورے شہر کا حلیہ بگڑ نے سے ٹریفک حادثات روز کا معمول بن چکے ہیں ۔ اور ٹریفک پولیس اپنی دیہاڑیاں لگانے میں مصروف ہوکر غیرقانونی اڈوں کو آزادی کے پروانے جاری کردئیے ۔ جس سے شہر کے تمام روڈ وں پر ٹریفک کئی کئی گھنٹے جام ہونے سے اگرکوئی مریض ہسپتال لے جانا پڑ جائے تومریض راستے میں اﷲ کو ہی پیارا ہوجائے ۔ اس لئے شہریوں نے ڈی پی اٹک اور ایس پی ٹریفک اٹک سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں ۔ کہ خدا راہ ٹریفک پولیس کا قبلہ درست کریں تاکہ غیر قانونی پارکنگ اور غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ یقینی ہو پائے ۔اور شہری سکھ کا سانس لیکر مشکلات سے چھٹکارا پا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :