ہارون آبامیں پانچ روزہ وائٹل بہار میلہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:23

ہارون آباد( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء)وائٹل گروپ ہارو ن آباد نے جشن بہاراں منانے کے سلسلہ میں بھر پور اور عظیم الشان پانچ روزہ وائٹل بہار میلہ کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی ہے ان پانچ روزہ پروگرامز میں ثقافت اور رنگا رنگ خوشیوں کے مقامہ ورثہ کو اجاگر کیا جائے گا وائٹل گروپ آف کمپنیز کے مارکیٹنگ مینجر چوہدری توقیر انور نے وائٹل آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جشن بہاراں کے پروگرامز 16مارچ سے لے کر 20نارچ تک بمقام العزیز جوائے لینڈ اینڈ فیملی پارک میں انعقاد پذیر ہوں گے 16مارچ کو شام 6بجے افتتاحی تقریب منعقد ہو گی سترہ مارچ کو سپیشل لیڈیز ڈے پروگرام تین بجے شام ہو گا 18مارچ کو رنگارنگ مزاحیہ پروگرام نامور مزاحیہ فنکار سلیم البیلا ،لکی ڈئیر ،حسن مراد اور طارق ٹیڈی فن کا مظاہرہ کریں گے 19مارچ کو فنکار قیصر پیا ،ساجن عباس ،آصف اقبال ،اسلم چٹا ،شبیر آکاش،افضل مائیکل اور عباد علی رنگ جمائیں گے 20مارچ کو میوزیکل پروگرام میں لوک فن کار ندیم عباس لونے والا ،آکاش افضل مائیکل ،عباد علی اور اسلم چٹا اپنے فن سے عوام کو محفوظ کریں گے وائٹل بہار میلہ میں عوام کے تمام طبقات کے لیے ثقافتی رنگوں سے سجے اوت جشن بہاراں سے متعلقہ رنگا رنگ پروگرامز ترتیب دئیے گئے ہیں اور عوام میں وائٹل بہار میلہ کے حوالہ سے قبل ازوقت بھر پور جو ش وجذبہ پایا جا رہا ہے اس پانچ روزہ وائٹل بہار میلہ میں کلچر شو ،میجک شو ،میوزک ،فلاور شو ،فینسی ڈریس شو ،ٹیبلو ،مزاحیہ خاکے ،فیملی گیمز ،آتش بازی ،ملی نغمے ،صحت مند بچو ں کے مقابلے بھی انعقاد پذیر ہوں گے نمایاں کارکردگی پر خصوصی انعامات دئیے جائیں گے ریڈی میڈ گارمنٹس ،کھانے پینے ،سجاوٹی اشیاء اور عوامی پسندیدگی و ضروریات کی مقامی اشیاء کے سٹال بھی ہوں گے مہمان خصوصی کی حیثیت سے ان پانچ دنوں میں سربراہ وئٹل گروپ حاجی محمد سعید ،چیئر مین مسلم لیگ (ضیاء )حاجی محمد یٰسین ، سربراہ مسلم لیگ (ضیاء) محمد اعجا زالحق ایم این اے ،چوہدری غلام مرتضی ایم پی اے ،ڈی سی او بہاولنگر سید حیدر اقبال ،اسسٹنٹ کمشنر عارف خان نیازی سمیت اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے ۔