نیب کو اہم قوتوں کا آشیر باد مل گیا

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 21:33

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء ) مقتدر قوتوں نے نیشنل ایکشن پروگرام کے تحت خطرناک لوگوں کی سہولت کاری کیلئے لوٹ مار کرنے والوں کی سرکوبی کیلئے نیب کا ساتھ دینے کے عزم ظاہر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ نیب کرپشن کے خاتمے اور لوٹ مار کرنیوالوں کیخلاف جو قانونی کارروائی کرے گی اس کی مانیٹنگ کی جائے گی اور اس ضمن میں اس پر اثر انداز ہونے والوں پر بھی کڑی نظر رکھی جائے گی تاکہ ملک کو کھوکھلا کرنے والوں کو حاصل ہونے والی ’غیبی ‘ امداد روکی جاسکے ۔

بعض ریٹائرڈ عسکری قوتوں کا خیال ہے کہ بنیادی طور پر نیب کو آشیر باد دیا گیا ہے کیونکہ صرف جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ سے ہی ملک کا دفاع مظبوط نہیں بنایا جاستا بلکہ اندرونی خرابیاں خاص طور پر لوٹ مار کرنیوالوں کی سرکوبی بھی ضروری ہے ۔

متعلقہ عنوان :