لاہور پریس کلب کے صدرمحمدشہبازمیاں کا مظفرآباد سنٹرل پریس کلب کو جڑواں کلب کا درجہ دینے کا اعلان
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 21:35
لاہور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) لاہور پریس کلب کے صدرمحمدشہبازمیاں نے آزاد جموں کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میںقائم سنٹرل پریس کلب کو جڑواں کلب کا درجہ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ اس سلسلہ میں باہمی یادداشت پر دستخط دورہ کشمیر کے موقع پر کئے جائیں گے۔ یہ بات انھوںنے سنٹرل پریس کلب کے سولہ رکنی وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
دورے پر آئے وفد کی قیادت سردارذوالفقارعلی اور راجہ وسیم کررہے تھے۔اس موقع پر شہبازمیاں نے مزید کہاکہ لاہور پریس کلب کشمیری صحافیوں کی پیشہ وارانہ تربیت کے لئے تمام سہولیات فراہم کرے گاجس کے لئے لاہور کے صحافیوں کا ایک وفد جلد کشمیر کا دورہ کرے گا۔ ان کا کہناتھاکہ پاکستان میں بدقسمتی سے حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ملک کے طول وعرض میں دہشت گردی کی ایسی لہراٹھی کہ قوم کا سب سے بڑا مسئلہ انسداد دہشت گردی ہی بن کے رہ گیاجس کے باعث مسئلہ کشمیر سمیت تمام ایشوزالتواءکا شکارہوکر رہ گئے لیکن کشمیر ی پاکستانی عوام کے لئے دل کی دھڑکن کی حیثیت رکھتے ہیںجن سے ہماراجذباتی لگاﺅہے اور ہم ہر دکھ دردمیں ان کے ساتھ برابرکے شریک ہیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیلِ نو کر دی
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کی چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
آئی ایم ایف کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے اسٹاف لیول معاہدہ جون تک کرنا چاہتے ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
-
اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
-
فرانس: بالوں سے متعلق امتیازی سلوک ختم کرنے کا نیا قانون
-
امریکی سفیرکی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات پروضاحت
-
کیا جرمنی شام کی اسد حکومت کی بالواسطہ مالی مدد کر رہا ہے؟
-
بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی
-
وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی،وزیرخزانہ کی جگہ وزیرخارجہ کونسل میں شامل
-
اللہ کو حاضر ناظرجان کر کہتا ہوں کسی کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی ،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ
-
علیمہ خان نے نواز شریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پر سزا دینا غلطی قرار دیدیا
-
پاکستان: بھارت کے ساتھ تجارت بحال کرنے کی تجویز زیر غور ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.