نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور نے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی خدمات مانگ لیں، وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد انعام غنی کی تبدیلی کافیصلہ کیا جائے گا

پیر 14 مارچ 2016 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہور نے ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کی خدمات مانگ لیں، وفاقی وزیر داخلہ کی منظوری کے بعد انعام غنی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نیشنل سکول آف پبلک پالیسی لاہورنے پولیس گروپ کے گریڈ بیس کے افسر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد کی خدمات مانگی ہیں اور اس کے لئے اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے،،،اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نے انعام غنی کی ریکوزیشن وزارت داخلہ کو ارسال کر دی ہے ، ذرائع کے مطابق انعام غنی کی خدمات نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کو دینے کا فیصلہ وزیر داخلہ چوہدری نثار کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :