بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی ملک کی معیشت کو مستحکم بنانے میں اہم کردار ادار کررہے ہیں،اوورسیز پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے،گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کی حافظ آباد کے وفد سے گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ وہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی مشکلات کے ازالہ کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے اور اس سلسلہ میں وزیر داخلہ چوہدری نثار علی سے جلد ملاقات کرکے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کروانے میں اپنا بھرپور اداکرینگے۔
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز مسلم لیگ ن حافظ آباد کے ضلعی راہنما چوہدری نجیب الرحمن اور یورپ سے آئے اوورسیز پاکستانیوں کے راہنما رانا شفقت علی سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کے دوران کیا۔
گورنرپنجاب نے کہا بیرونی ممالک میں مقیم پاکستانی وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور معیشت کو مستحکم بنانے میں ایک اہم کردار ادار کررہے ہیں اور موجودہ حکومت انکی اہمیت کو کسی صورت نظر انداز نہیں کریگی۔ اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ سمیت جو بھی مسائل ہونگے۔ انہیں ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی۔ اس موقع پر چوہدری نجیب الرحمن اور رانا شفقت علی نے گورنر کو اوورسیز پاکستانیوں کو درپیش مشکلات اور مسائل سے بھرپور طریقہ سے آگاہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
جنوبی افریقہ: بس حادثے میں درجنوں افراد ہلاک
-
پوٹن کے ساتھ اچھے تعلقات معاون ثابت ہو سکتے ہیں، سابق جرمن چانسلر
-
عمران خان پر پہلے بھی حملہ ہوچکا ہے کسی بڑے حادثے کے متحمل نہیں ہوسکتے،لاہور ہائیکورٹ
-
وزیراعظم کا بجلی چوری کی سہولت کاری میں ملوث سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کا حکم
-
آئی ایم ایف کے ساتھ آنے والے دنوں میں بڑے پروگرام کی طرف جارہے ہیں،محمد اورنگزیب
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.