اسلام آباد ، بھائی نے بہن کو قتل کردیا، مقدمہ درج ،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل

پیر 14 مارچ 2016 22:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں تھانہ نیلور کی حدود میں غیرت کے نام پر جواں سالہ لڑکی کو بے دردی سے قتل کردیاگیا،تھانہ نیلورپولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواہی گاؤں کیٹھیا میں غیرت کے نام پر بھائی نے جواں سالہ بہن کو گولیاں مارکرقتل کردیا ۔

تھانہ نیلور پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کرکے ٹیم تشکیل دے دی جبکہ لڑکی کی لاش کو پوسٹمارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق والد نے تھانے آکر خودپولیس کو بتایا ہے کہ میرے بیٹے نے اپنی بہن کا قتل کیاہے جبکہ شادی کرنے والے لڑکے کے عزیز و اقارب نے بتایا کہ لڑکا طاہر جس نے قتل ہونے والی لڑکی سے3ماہ پہلے کورٹ میرج کی اپنے ساتھ لڑکی کو کوٹلی ستیاں لے گیا تھا بعد میں جرگہ کی صورت میں اسٹاپپ پر دستخط کرکے لڑکی کے گھر والے اسے لے گئے کہ ہم عزت کے ساتھ شادی کرینگے اس لڑکے سے مگر گذشتہ روزلڑکی کے بھائی نے لڑکی کو گولیاں مارکے قتل کردیا۔

پولیس نے لڑکی کے بھائی کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں اور ملزم کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل بھی دے دی گئی

متعلقہ عنوان :