اسلام آباد ، شمس ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی

پیر 14 مارچ 2016 22:14

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اسلام آباد کے نواحی علاقہ شمس ٹاؤن موٹر وے چوک کے قریب مکان کی چھت گرنے سے 2سالہ بچہ جاں بحق ، 6 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو مسلسل تین دن ہونے والی بارش سے اسلام آباد کے علاقہ شمس ٹاؤن موٹروے چوک کے قریب مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 2 سالہ بچہ جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے جن کو فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :