مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے ، کراچی کے تمام مسائل حل کرکے اسے پرامن ترقی یافتہ شہر بنائے گی،23مارچ کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے نئی رکنیت سازی کا آغاز کیا جارہا ہے

مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل سینٹر نہال ہاشمی کی پر یس کانفرنس

پیر 14 مارچ 2016 22:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ ن سندھ کے سیکریٹری جنرل سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جو کراچی کے تمام مسائل حل کرکے اسے پرامن ترقی یافتہ شہر بنائے گی23مارچ کے موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کی جانب سے نئی رکنیت سازی کا آغاز کیا جارہا ہے ،ہم تمام طبقہ فکر کے لوگوں کو دعوت دیتے ہیں آئیں ہمارے ساتھ ملکر کراچی خوبصورت اورترقی یافتہ شہر بنائیں،کراچی میں اچھے لوگ ختم ہوگئے ہیں جو برے لوگوں پر مشتمل نئی پارٹی تشکیل دی جارہی ہے یہ وہ ہی لوگ ہیں جو کراچی کے پلاٹوں کی چائنا کٹنگ،بھتہ خوری،اور شہریوں کے خون کی ہولی کھیلنے میں ملوث ہیں،وہ پیر کو مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے،اس موقع پر مسلم لیگ ن کراچی کے جنرل سیکریٹری خواجہ طارق نذیر،امان اﷲ آفریدی، شاہدآرائیں، حاجی چن زیب، ملک تاج،جاوید ارسلا اور دیگر رہنما بھی موجود تھے،سنیٹر نہال ہاشمی نے مزید کہا کہ آج مسلم لیگ ن سندھ کا ایک اجلاس ہوا جس میں 23مارچ کے موقع پر نئی تنظیم سازی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس روز ہم تجدید عہد وفا کریں گے،انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کراچی کی دوسری بڑی پارٹی ہے،کراچی میں امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی ذمے داری ہے لیکن اس مسئلے کو بھی ہماری حکومت نے حل کیا ہے اب کراچی میں امن ہے جو لوگ دعوی کرتے ہیں کراچی ان کا شہر ہے انھیں انتخابات میں دس فیصد ووٹ بھی نہیں ملے،کراچی کو دوسرے شہروں سے ملانے کیلئے موٹرے وے کا منصوبہ بھی ہماری حکومت نے شروع کیا ہے، کرین بس منصوبہ بھی ہمارا ہے ،آج بعض لوگ دوسروں پر کیچڑ اچھال کر خود کو صاف ستھرا بننے کی کوشش کرر ہے ہیں جبکہ وہ 30سال تک ان لوگوں کے ساتھ اس شہر میں شہریوں کے خون سے کھیلتے رہے یہ وہ ہی چائنا کٹنگ کرنے والے لوگ ہیں، ان ہی کے دور میں نہ کراچی کے شہری محفوظ تھے نہ تاجر کراچی کے حوالے سے صرف کراچی کے عوام ہی فیصلہ کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ منگل آج ہمارے سندھ کے صدر اسماعیل راہو کی نشست پر انتخاب ہورہا، اس نشست پر پیپلز پارٹی کی جانب پانچ ہزار جعلی ووٹ بھگتائے گئے تھے جس پر الیکشن کمیشن کی جانب سے اس نشست پر دوبارہ سے الیکشن کروانے کا فیصلہ ہواتھا ہمیں خدشہ ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے روایتی دھاندلی کا طریقہ اختیار کیا جائے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے مصطفی کمال کی قیادت میں بننے والی نئی جماعت کے حوالے سے کہا کہ کراچی کے مسائل ہمیشہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن نے حل کئے ہیں،کیا کراچی میں اچھے لوگ ختم ہوگئے ہیں جو برے لوگوں پر مشتمل نئی پارٹی بنائی جارہی ہے،یہ وہ ہی لوگ ہیں جو کراچی کے پلاٹوں کی چائنا کٹنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان،اور شہریوں کے خون کی ہولی میں ملوث رہے ہیں۔