شام کی 5 سالہ جنگ سے 80 فیصد بچے ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہوئے، اقوام متحدہ
پیر 14 مارچ 2016 22:27
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) اقوامِ متحدہ کی ذیلی تنظیم یونیسیف نے کہا ہے کہ شام کے 5 سالہ تنازعے سے 80 فیصد بچے بالواسطہ یا بلاواسطہ ذہنی اور جسمانی طور پر متاثر ہوئے ہیں جب کہ جنگ شروع ہونے کے بعد پیدا ہونے والے لاکھوں بچوں نے سوائے جنگ کے علاوہ کوئی دوسرا ماحول نہیں دیکھا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق یونیسیفکا کہنا ہے کہ بچے شدید غربت کی وجہ سے یا تو مسلح گروہوں میں شامل ہورہے ہیں، مزدوری کررہے ہیں یا پھر مجبورا شادی کررہے ہیں۔
تنظیم کے مطابق شام میں ایک تہائی بچوں کی عمر 18 برس سے کم ہے اور جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک شام میں 37 لاکھ بچے پیدا ہوئے ہیں اور انہوں نے جنگ کے بادل، بھوک اور بیماری کے علاوہ کچھ اور نہیں دیکھا ہے۔(جاری ہے)
ادارے کے مطابق اب تک 70 لاکھ بچے شدید غربت کے شکار ہیں جب کہ 2015 میں بچوں کے حقوق کی شدید پامالی کے 1500 واقعات نوٹ کیے گئے جن میں قتل، زیادتی اور تشدد شامل ہے، اس کے علاوہ شام میں کم ازکم 2 لاکھ بچے ان علاقوں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں ہر وقت جنگ جاری رہتی ہے۔
مشرقِ وسطی کے لیے یونیسیف کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برس کی جنگ اور خوں ریزی کی وجہ سے بچوں کی معصومیت کو شدید نقصان پہنچا ہے اور وہ اپنی عمر سے بڑے ہوگئے ہیں، اس جنگ میں بچے بالغوں کی طرح لڑ رہے ہیں، پڑھائی چھوڑ کر بچے مزدوری کررہے ہیں اور لڑکیوں کی جلدی شادی کی جارہی ہے۔ڈائریکٹر کا کہنا ہیکہ ناکافی غذا اور صحت کی ناقص سہولیات کی وجہ سے بچے کمزوری اور امراض کے شکار ہورہے ہیں، بچوں کو رقم اور تحفے دے کر جنگ لڑنے پر مجبور کیا جارہا ہے جو ایک ہولناک عمل ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.