صاف کراچی مہم کو ہم عروج پر لے جائیں گے جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر 50فیصد کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا، ڈاکٹر فاروق ستار
حکومت اور ارباب اختیار شہریوں کو سہولتوں کی فراہمی کیلئے کردار ادا کریں بصورت دیگر عوامی احتساب کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہیں ، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان ایم کیوایم کی صاف کراچی مہم کو عوام کی سرپرستی حاصل ہے اور صفائی مہم کو عوامی شمولیت اور شرکت کے ذریعے کامیاب بنائیں گے ، وسیم اختر
پیر 14 مارچ 2016 22:30
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہر ضلع کی 10سے 15یوسیز میں صفائی مہم کا کام انجام دیاجارہا ہے اور صاف کراچی مہم میں عوامی سطح پر بھی ہمیں بھر پور تعاون حاصل ہے ۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے ’’صاف کراچی مہم ‘‘ کے چوتھے روز رنچھوڑ لائن کی یوسی 22میں صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے رکن قاسم علی رضا اور رضاکاران کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہاکہ ڈسٹرکٹ جنوبی کی 23، 24اور 25کی یوسیز میں صفائی مہم مکمل کی جاچکی ہے اور آج یوسی 22کے لکھ پتی ہوٹل ، گدی چوک ، جمیلہ اسٹریٹ ، امباجی ویلا روڈ جیسے گنجان آباد علاقوں سے کئی ٹن کچرا اٹھایا گیا اور ملبہ کے ڈھیر کو صاف کیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.