18 مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والے ناموس رسالت ﷺ مارچ کے لیے ریلی جمعرات کو ہیرآبادسے نکالی جائے گی

پیر 14 مارچ 2016 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)18 مارچ کو حیدرآباد میں ہونے والے ناموس رسالت ﷺ مارچ کے لیے ریلی جمعرات کو ہیرآبادسے نکالی جائے گی زونل امیر حنیف شیخ کی قیادت میں شہریوں کوناموس رسالت ﷺ مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے زیراہتمام جمعہ 18مارچ کوامیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کی قیادت میں تلک چاڑھی سے کوہ نورچوک تک عظیم الشان ناموس رسالت ﷺ مارچ کیاجائے گامارچ کے لیے تمام 8زون اور یونین کونسل سطح تیاریاں جاری ہیں نشرواشاعت کی جانب سے لطیف آباد،قاسم آباد،وسطی (شہر)،سائٹ ،شرقی (وارڈ جی پھلیلی پریٹ آباد)عثمان شاہ ،ٹنڈوجام اور گاجہ موری سیری زون میں ناموس رسالت ؐمارچ کے خو بصورت پوسٹر اورہینڈبل تقسیم کردیے گئے ہیں زون سے مزید نچلی سطح یونین کونسل میں پوسٹر اور ہینڈبل کی تقسیم کاسلسلہ جاری ہے، جماعت اسلامی سائٹ زون میں مارچ کے لیے سبزی منڈی ،امریکن کوارٹر ،ذیل پاک کالونی میں ریلی نکالی جائے گی قاسم آبادمیں کارنرمیٹنگ ہوگی ۔

(جاری ہے)

زون وسطی کی تحت مارچ کے سلسلے میں ریلی جمعرات17مارچ کوسہ پہر 4 بجے مسجد قباجیل روڈ ہیرآبادسے ریلی نکالی جائے گی ریلی کی قیادت جماعت اسلامی زون وسطی کے امیر محمدحنیف شیخ کریں گے ریلی ہیرآبادسے کالی موری،لیاقت کالونی ، ٹاورمارکیٹ ،تلک چاڑھی ،کوہ نورچوک،حیدرچوک ،رسالہ روڈ ،پریس کلب ،اولڈ کیمپس ،قاضی قیوم روڈ ، اسٹیشن ،پکاقلعہ ،پنجرہ پول،فقیرکاپڑ،کپڑامارکیٹ ،میمن اسپتال ،سخی پیر ،الرحیم شاپنگ سینٹر،غریب آبادسے ہوتی ہوئی پٹھان کالونی پراختتام پذیرہوگی ریلی کامقصدمارچ کی تشہیر اورشہریوں کوشرکت کی دعوت دیناہے۔