سابق کپتان محمد یوسف نے عوام سے شاہد آفریدی کے بیان پر انہیں معاف کرنے کی اپیل کردی

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 22:33

سابق کپتان محمد یوسف نے عوام سے شاہد آفریدی کے بیان پر انہیں معاف کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) سابق کپتان محمد یوسف نے عوام سے شاہد آفریدی کے بیان پر انہیں معاف کرنے کی اپیل کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹی ٹوئٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے گزشتہ روز بیان دیا گیا تھا کہ انہیں بھارت میں پاکستان سے زیادہ پیار ملتا ہے۔

(جاری ہے)

اس بیان کے بعد عوام اور سابق کرکٹرز کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے شاہد آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کے سابق کپتان اور شاہد آفریدی کے ناقد کے طور پر مشہور محمد یوسف کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ محمد یوسف نے اپنے بیان میں عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو معاف کر دیں۔ قومی کرکٹ ٹیم اس وقت ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کیلئے بھارت میں موجود ہے اور ایسے وقت میں ٹیم کو تنقید نہیں بلکہ ہماری حمایت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :