کوئٹہ،جماعت اسلامی ملک میں یکسان جدید نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہے،صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی

پیر 14 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)جماعت اسلامی کے صوبا ئی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ تعلیمی کرپشن نے بھی جہالت اور اندھیروں کی راہ ہموار کی ہے جماعت اسلامی ملک میں یکسان جدید نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہیں حکمرانوں نے تعلیمی نظام بھی امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ بنا دیا ہے تاکہ غریب تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جاہل ہی رہے ایک نظام ایک زبان اور ایک نصاب والی جدید دینی وعصری نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اساتزئے کرام علمائے کرام اور طلبہ کرپشن فری بلوچستان مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دہیں کرپشن مافیا قو م کی ترقی وخوشحالی ،امن کے قیام اور اسلامی نظام کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔

سیاسی اخلاقی مالی اور انتخابی کرپشن کرنے والوں کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کی ہے ہم کرپٹ مافیا کوبے نقاب کریں گے تاکہ ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامز ہوجائے اور اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی راہ ہموار ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں فاران سکول کے یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمدا براہیم، امیر ضلع سبی میر مظفر نذر ابڑو، ڈسٹرکٹ سبی چیئرمین ملک قائم خان دہپال، تحصیل چیئرمین حاجی داؤد رند، سیاسی سماجی رہنما عبدالصمد مرغزانی ،مولانا گل محمد بلوچ ،جمیل احمد کرد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر مسائل وپریشانیوں سے نجات حاصل کرنا ہے تو ایک راستہ ہے کہ ہم بلوچستان بھر میں جدیدمعیاری دینی وعصری تعلیم عام کریں ۔

(جاری ہے)

جہالت کے اندھیروں کو ہرصورت ختم ہونا ہوگا طلبہ کودینی وعصری علوم پر توجہ دینا ہوگی ۔تعلیم کو کاروبار نہیں آخرت میں نجات کا ذریعہ سمجھ کر عام کرنا چاہیے تعلیم سے ہی ہم بدامنی ،کرپشن لوٹ مار اورظلم وجبر کا خاتمہ کرنا ہے جماعت اسلامی تعلیمی دینی جماعت ہے جس نے ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی تعلیم کے جال پھیلانے کا تہیہ کر رکھا ہے ۔طلبہ برادری دنیا وآخرت کی کامیابی کیلئے قرآن پاک سیرت پاک کی تعلیم پر بھی توجہ دیں باعمل باکردار زندگی گزاریں تعلیم کو ہر صورت دوسروں تک پہنچانے کی سعی وکوشش کریں تاکہ دلی سکون واطمینان حاصل ہوجائیں ۔