کوئٹہ،جماعت اسلامی ملک میں یکسان جدید نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہے،صوبائی امیرمولاناعبدالحق ہاشمی
پیر 14 مارچ 2016 22:38
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)جماعت اسلامی کے صوبا ئی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ تعلیمی کرپشن نے بھی جہالت اور اندھیروں کی راہ ہموار کی ہے جماعت اسلامی ملک میں یکسان جدید نظام تعلیم کیلئے کوشاں ہیں حکمرانوں نے تعلیمی نظام بھی امیروں کیلئے الگ اور غریبوں کیلئے الگ بنا دیا ہے تاکہ غریب تعلیم حاصل کرنے کے باوجود جاہل ہی رہے ایک نظام ایک زبان اور ایک نصاب والی جدید دینی وعصری نظام تعلیم وقت کی اہم ضرورت ہے اساتزئے کرام علمائے کرام اور طلبہ کرپشن فری بلوچستان مہم میں جماعت اسلامی کا ساتھ دہیں کرپشن مافیا قو م کی ترقی وخوشحالی ،امن کے قیام اور اسلامی نظام کے قیام کی راہ میں رکاوٹ ہے ۔
سیاسی اخلاقی مالی اور انتخابی کرپشن کرنے والوں کا راستہ روکھنے کیلئے جماعت اسلامی نے تحریک شروع کی ہے ہم کرپٹ مافیا کوبے نقاب کریں گے تاکہ ملک وقوم ترقی کی راہ پر گامز ہوجائے اور اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کی راہ ہموار ہوجائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں فاران سکول کے یوم والدین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر ڈاکٹر محمدا براہیم، امیر ضلع سبی میر مظفر نذر ابڑو، ڈسٹرکٹ سبی چیئرمین ملک قائم خان دہپال، تحصیل چیئرمین حاجی داؤد رند، سیاسی سماجی رہنما عبدالصمد مرغزانی ،مولانا گل محمد بلوچ ،جمیل احمد کرد نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اگر مسائل وپریشانیوں سے نجات حاصل کرنا ہے تو ایک راستہ ہے کہ ہم بلوچستان بھر میں جدیدمعیاری دینی وعصری تعلیم عام کریں ۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
-
آپریشن ضرب عضب اور رد الفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑا گیا، وفاقی حکومت دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کررہی ہے، وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکا قومی اسمبلی میں توجہ ..
-
عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
-
گورنر سندھ کی جرمن قونصلیٹ میں "کراس آف دی آرڈر آف میرٹ آف جرمنی بارے منعقدہ تقریب میں شرکت
-
خاوند نے بیوی کا گلا کاٹ دیا، مارٹ مالک نے نوکر کو گولی مار دی
-
ہائیکورٹ نے فرح شہزادی کے بچوں کو بیرون ملک جانے کے اجازت دے دی
-
جمہوریت کی بقاء کے لئے ایوان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، سینیٹرفیصل واوڈا
-
وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزدور پیشہ افراد کے چار سو بچوں کو ملک کے اعلی تعلیمی اداروں میں بھیجنے کا اعلان کر دیا
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.