صوبائی حکومت حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن معاونت کرے گی،صوبائی مشیرسرداررضاء محمدبڑیچ

پیر 14 مارچ 2016 22:38

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء ) صوبائی مشیر اطلاعات، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پارلیمانی امور وقانون سردار رضا محمد بڑیچ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت حالیہ بارشوں اور ژالہ باری سے متاثرہ لوگوں کی ہرممکن معاونت کرے گی۔ اسی مقصد کے لئے صوبائی وزراء اور مشیران صوبے کی مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کررہے ہیں تاکہ متاثرین کے نقصانات کے خودجائزہ لیں اور ان کی ریلیف اور بحالی کے کام کی صحیح نگرانی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری کی قیادت میں موجودہ مخلوط صوبائی حکومت عوام کو درپیش تمام مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے حل کے لئے جامعہ اقدامات یقینی بنارہی ہے۔

(جاری ہے)

حالیہ بارشوں نے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے اور متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے دستیاب وسائل بروئے کار جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ منتخب عوامی نمائندے اور حکومت عوام کو اس مشکل میں کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ متاثرین مطمئن رہیں اور حوصلہ رکھیں ان کی ریلیف اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لئے حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں جن سے ان کی مشکلات بتدریج کم ہوں گی۔