کوئٹہ، پشتونخوامیپ کے بزرگ رکن عبدالشکور بازئی انتقال کرگئے، فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پر جاری

پیر 14 مارچ 2016 22:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء ) پشتونخوامیپ کے بزرگ رکن عبدالشکور بازئی انتقال کرگئے ۔ وہ چیئرمین یونین کونسل غبرگ لطیف الرحمن بازئی کے چچا ، نصیب الرحمن بازئی ،ضیاء الرحمن بازئی ،عطاء الرحمن بازئی کے والد جبکہ ڈاکٹر جمیل بازئی ، حبیب الرحمن ،خلیل الرحمن ،فضل الرحمن ،طیب الرحمن بازئی کے چچا تھے ۔ فاتحہ خوانی ان کی رہائش گاہ پر جاری ہے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدرسینیٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی وزراء عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،اراکین صوبائی اسمبلی نصراﷲ خان زیرے ،منظور احمد خان کاکڑ ،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سید قادر آغا ،فقیر خوشحال کاسی ،احمد جان ،رحمت اﷲ صابر ،عبدالودو بازئی ،اکبر زیارتوال ،ڈاکٹر داؤد ، ولی افغان ، نقیب اﷲ ،اشرف سیگئی ،وکیل بڑیچ نے مرحوم کے انتقال پر اظہار تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :