استحکام مدارس و استحکام پاکستان کانفرنس دینی مدارس کے کردار و خدمات کا اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گی، مولانا قاضی عبدالرشید

پیر 14 مارچ 2016 22:39

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) استحکام مدارس و استحکام پاکستان کانفرنس دینی مدارس کے کردار و خدمات کا اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گی۔ ان خیالات کا اظہار مولانا قاضی عبدالرشید ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس، مولانا ظہور احمد علوی مسؤول وفاق المدارس اسلام آباد، مولانا عبدالغفار نائب مہتمم جامعہ فریدیہ، مولانا عبدالکریم مہتمم جامعہ قاسمیہ، مولانا مفتی عبدالسلام مہتمم جامعہ دارالہدیٰ، مولانا قاری احسان اﷲ خطیب جامعہ حقانیہ ،مولانا ضیاء اﷲ دیوبندی دارالعلوم اسلام آباد،مولانا مفتی اویس عزیز نائب مہتمم دارالعلوم زکریا ،مولانا غلام نبی اور مولانا عبدالقدوس محمدی ترجمان وفاق المدارس سمیت دیگر علماء کرام نے جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے زیر اہتمام ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

استحکامِ مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاریوں کی سلسلے میں جامعہ محمدیہ اسلام آباد میں اسلام آباد اور گردو نواح کے مدارس کے ذمہ داران اور مساجد کے ائمہ وخطباء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سینکڑوں علماء کرام شریک ہوئے۔ اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ اس موقع پر مولانا ظہور احمد علوی نے افتتاحی کلمات میں اجلاس کے اغراض ومقاصد بیان کئے اور تمام شرکاء کا خیر مقدم کیا جبکہ مولانا قاضی عبدالرشید ڈپٹی سیکرٹری جنرل وفاق المدارس العربیہ پاکستان نے استحکام مدارس واستحکام پاکستان کانفرنس کے اہداف پر تفصیلاً روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس دینی مدارس کی تابندہ خدمات اور کردار کو اجاگر کرنے کا ذریعہ بنے گی۔

متعلقہ عنوان :