تحفظ حقوق نسواں کی بعض شقوں بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزارت قانون کی جانب سے لا علم رکھے جانے کا انکشاف
مولانا فضل الرحمان اور ایک اہم وفاقی وزیر کی جانب سے معاملے کی حساسیت بارے آگاہی، علم ہونے پر شہباز شریف کا برہمی کا اظہار، مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
پیر 14 مارچ 2016 22:44
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں منظور کئے گئے تحفظ حقوقنسواں بل کی بعض شقوں بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزارت قانون کی جانب سے لا علم رکھا گیا ، علم ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کیا اور اس بارے مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
(جاری ہے)
باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت قانون کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں منطور ہونے والے تحفظ حقوق نسواں بل کی بعض شقوں کے بارے میں لا علم رکھاگیا اور انہیں اس سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی بریف کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ایک اہم وفاقی وزیر کی جانب سے انہیں جب اس معاملے کی حساسیت کے بارے میں بتایا گیا تو وہ اس پر حیران ہوئے اور کہا کہ انہیں اس سلسلے میں معلومات نہیں تھیں ۔ انہوں نے صوبائی وزارت قانون کی جانب سے واضح طور پر بریف نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔ ا س سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
-
ملک کو نوجوان نسل سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،طالبات وخواتین مستقل مزاجی سے کام کریں گی تو قدم قدم پر کامیابی ان کا مقدر ہو گی،گورنر پنجاب
-
الیکشن کمیشن، ضمنی انتخاب میں قومی اسمبلی کے اراکین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.