تحفظ حقوق نسواں کی بعض شقوں بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزارت قانون کی جانب سے لا علم رکھے جانے کا انکشاف

مولانا فضل الرحمان اور ایک اہم وفاقی وزیر کی جانب سے معاملے کی حساسیت بارے آگاہی، علم ہونے پر شہباز شریف کا برہمی کا اظہار، مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

پیر 14 مارچ 2016 22:44

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں منظور کئے گئے تحفظ حقوقنسواں بل کی بعض شقوں بارے وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبائی وزارت قانون کی جانب سے لا علم رکھا گیا ، علم ہونے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے برہمی کا اظہار کیا اور اس بارے مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق پنجاب کی وزارت قانون کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو پنجاب اسمبلی میں منطور ہونے والے تحفظ حقوق نسواں بل کی بعض شقوں کے بارے میں لا علم رکھاگیا اور انہیں اس سلسلے میں اعتماد میں نہیں لیا گیا اور نہ ہی بریف کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کی ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان اور ایک اہم وفاقی وزیر کی جانب سے انہیں جب اس معاملے کی حساسیت کے بارے میں بتایا گیا تو وہ اس پر حیران ہوئے اور کہا کہ انہیں اس سلسلے میں معلومات نہیں تھیں ۔ انہوں نے صوبائی وزارت قانون کی جانب سے واضح طور پر بریف نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس حوالے سے مذہبی جماعتوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے ۔ ا س سلسلے میں کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے ۔