پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں ایک مرتبہ پھر تکلیف ، ہسپتال میں داخل کر ا دیا گیا

پیر 14 مارچ 2016 22:45

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اورسابق صدر پرویز مشرف کو رواں ماہ کے دوران تیسری بار ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ، ڈاکٹروں نے سابق صدر کو مسلسل آرام کرنے کا مشورہ دے دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کو ایک بار پھر اچانک ریڑھ کی ہڈی اور پاؤں میں تکلیف شروع ہو گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر کلفٹن میں واقع ایک نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ٹیسٹ کے بعد پرویز مشرف کو ہسپتال میں داخل کر دیا اور انہیں ہدایت کی کہ وہ مکمل آرام کریں ۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں نے پرویز مشرف کو بیرون ملک سے علاج کروانے کا بھی مشورہ دیا ہے ۔ واضح رہے کہ پرویز مشرف کو رواں ماہ کے دوران یہ تیسری بار تکلیف ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :