کراچی ، منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں4 دہشتگرد ہلاک،ایک اہلکار زخمی

پیر 14 مارچ 2016 22:45

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) کراچی کے علاقے منگھو پیر میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک رینجراہلکار زخمی ہوا۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز اہلکاروں نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر منگھو پیر میں چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کرنا شروع کر دی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاردہشتگرد ہلاک ہو گئے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک رینجرز اہکار زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی ہسپتال میں منتقل کردیاگیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد رینجرز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا

متعلقہ عنوان :