بلاول بھٹوزرداری اور خورشید شاہ کی ملاقات ،اس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنماؤں کی پی آئی اے نجکاری بل پر مشترکہ اجلاس کا معاملہ موخر ہونے پر گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 22:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی، جس میں ملکی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں سیاسی اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملکی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پی آئی اے نجکاری بل پر مشترکہ اجلاس کا معاملہ موخر ہونے پر بھی گفتگو کی