ایف بی آر کمپنی پرال میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز مکمل

نئے سی ای او کی تعیناتی جلد ہونے کا امکان

پیر 14 مارچ 2016 22:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی کمپنی پرال میں نئے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کیلئے انٹرویوز مکمل ہوگئے ہیں نئے سی ای او کی تعیناتی جلد ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی کمپنی پرال کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو احمد نواز 4 ماہ کے دوران دعوے کے باوجود موبائل کمپنیوں کی ٹیکس چوری کو نہیں روک سکے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ایف بی آڑ کے حکام نے آئی ایکسپرٹ کی بطور مستقل چیف ایگزیکٹو پرال تعیناتی کے لئے متعدد افراد کے انٹرویز مکمل کرلیے ہیں جس سے نئے سی ای او پرال کی تعیناتی جلد عمل میں آنیکا امکان ہے واضح رہے کہ قائم مقام چیف ایگزیکٹو احمد نواز کو چار ماہ قبل پرال کا قائم مقام سی ای او لگایا تھا پرال میں استعمال ہو نیو الے سوفٹ ویئر کو احمد نواز نے اپنی ایجاد ظاہر کرکے اعلیٰ عہدہ حاصل کیا جبکہ سوفٹ ویئر انفوٹیک کا تھا ۔ ذرائع کے مطابق پرال کے سسٹم میں خرابی ہونے کی وجہ سے سالانہ 200 سے 300 ارب روپے کا ٹیکس چوری ہورہاہے وزارت خزانہ کی جانب سے پرال کے سسٹم کے حوالے سے کی گئی ٹیکنیکل انکوائری میں بھی ٹیکس چوری کی ذمہ داری سوفٹ ویئر پر ڈالی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :