روسی صدر نے شام سے اپنی زمینی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا

muhammad ali محمد علی پیر 14 مارچ 2016 23:12

روسی صدر نے شام سے اپنی زمینی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا
ماسکو(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) روسی صدر نے شام سے اپنی زمینی افواج واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روس کی جانب سے شام میں جاری جنگ کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے اپنی زمینی افواج کو شام سے انخلاء کا حکم دے دیا ہے۔ روس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شام میں جاری جنگ میں اہم مقاصد حاصل کر لیے گئے ہیں۔ اسی لیے روسی زمینی افواج کے انخلاء کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تاہم روس بحری اور فضائی کاروائیاں جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :