انگریزی کی تعلیم دینے والے پاکستانی اساتذہ کی امریکی سفارتخانہ کے تعاون سے بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس میں شرکت

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 09:53

انگریزی کی تعلیم دینے والے پاکستانی اساتذہ کی امریکی سفارتخانہ کے ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) اسلام آباد میں قائم امریکی سفارتخانہ نے نیپال میں ہونے والی ایک تعلیمی کانفرنس میں پانچ پاکستانی اساتذہ کی شرکت کے لئے تعاون کیا جس میں ان اساتذہ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دنیا بھر سے شریک دیگراساتذہ کے ساتھ اپنے تدریسی تجربات کا تبادلہ کیا۔ اساتذہ نے کٹھمنڈو میں نیپال انگلش لینگویج ٹیچرز ایسوسی ایشن (نیلٹا) کی ۲۱ویں بین الاقوامی کانفرنس میں تدریس کی مہارتوں اور کمپیوٹر کی مدد سے زبان سکھانے کے بارے میں اپنے خیالات کااظہار کیا۔

پاکستان واپسی پر اساتذہ نے امریکی سفارتخانہ کی ریجنل انگلش لینگویج ا?فیسر جین میک آرتھر سے ملاقات کے دوران خیبر پختونخواہ، پنجاب اور سندھ میں اپنے اپنے اداروں اور علاقے کے لوگوں کے لئے اسی طرح کی ورکشاپس منعقد کرنے کے سے متعلق امور پر بات چیت کی۔

(جاری ہے)

بہاولپور کے نیشنل کالج آف بزنس ایڈمنسٹریشن اینڈ اکنامکس کی لیکچرر قرہ العین نجیب نے کہا کہ نیلٹا کانفرنس سے انہیں تدریس کے پیشے سے وابستہ دوسرے لوگوں کے ساتھ اپنے منفر د تدریسی تجربات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملا۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کی بدولت مجھے یہ جاننے کا موقع ملا کہ دوسرے ملکوں کے اساتذہ کس طر ح انگریزی پڑھارہے ہیں اور میں کس طرح ان کے تجربات سے مستفید ہوتے ہوئے پاکستان کے تناظر میں ان کی مہارتوں کو استعمال کرسکتی ہوں۔سیکنڈری اسکولوں اور جامعات کی نمائندگی کرنے والے کانفرنس کے پانچوں شرکاءکا انتخاب انگریزی زبان پڑھانے والے ۱۵ پاکستانی اساتذہ کے گروپ میں سے کیا گیا تھا، جنہوں نے بھارت کے پندرہ اساتذہ کے ساتھ ملکر جدید تدریسی مہارتوں سے متعلق ایک سیمسٹر پر مبنی آن لائن ٹیچر کورس کامیابی کے ساتھ مکمل کیا تھا۔

سال2006سے اب تک انگریزی پڑھانے والے ڈیڑھ سو پاکستانی اساتذہ نے امریکی محکمہ خارجہ کے انگریزی زبان کے پروگراموں کے ذریعے ماسٹر کی سطح کے ای ٹیچر کورسز میں شرکت کی ہے۔ کراچی میں امریکی فنڈ سے ایوولوشن ایجوکیشنل آرگنائزیشن کے زیر انتظام چلنے والے انگلش مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی انگریزی کی ایک استاد صائمہ عابدی نے کہا کہ تنقیدی غور و فکر سے متعلق یہ ای کورس ان کے لئے اپنی تدریسی مہارتوں اور غور و فکر کی اہلیت کو بہتر بنانے کے لئے بہت مفید رہا۔

متعلقہ عنوان :