ڈی ڈی ایچ او نے پسرور بائی پاس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

منگل 15 مارچ 2016 10:47

ڈسکہ۔14 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء ) ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر لطیف احمد ساہی نے پسرور بائی پاس پر خانہ بدوش بستی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر لطیف احمد ساہی نے بتایاکہ تین روزہ پولیو مہم کے دوران تحصیل بھر میں 1لاکھ 42ہزار272 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائینگے جس کیلئے 288ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہے جن میں 14اڈوں پر اور 28بی ایچ کیواور موبائل ٹیمیں246ہونگی جو ڈیوٹی سرانجام دینگیں اورتین روزہ مہم کے دوران یہ ٹیمیں گھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائینگے یہ پولیو مہم 18مارچ تک جاری رہے گی

متعلقہ عنوان :