آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
منگل 15 مارچ 2016 10:52
کولکتہ ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر ٹین مرحلے میں کل بدھ کو دو میچوں کا فیصلہ ہوگا۔ اس سلسلے میں پہلا میچ سپر ٹین کے گروپ 2 میں شامل بنگلہ دیش اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ایڈن، گارڈن کولکتہ میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ دوسرا میچ سپر ٹین کے گروپ 1 میں شامل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان وینکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں کھیلا جائیگا۔
یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کے لئے پر عزم ہے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ "پاک بھارت ٹاکرا" 19 مارچ کو ہوگا۔ میگا ایونٹ میں شامل ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقیسم کیا گیا ہے، گروپ ون میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور گروپ اے کی فاتح ٹیم شامل ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
چیمپئیزٹرافی 2025 ؛ بھارتی میڈیا پاکستان مخالف مخالف مہم چلانے میں سرگرم
-
اعظم خان اور محمد رضوان کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی زخمی ہو گیا
-
کیٹرینا سینیاکووا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئیں
-
پاکستان ماسٹرٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ (کل) قذافی سٹیڈیم لاہورمیں کھیلا جائے گا
-
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ویمن ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچو کی سیریز کا آغاز 26 اپریل کو ہوگا
-
کیا عماد وسیم چوتھا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.