آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی
ایک میچ کھیلا جائیگا
منگل 15 مارچ 2016 10:52
چنائی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں گروپ بی میں شامل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں چنائی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو لگاتار تین ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور مسلسل چوتھی بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف گروپ میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہے۔
پاکستان ویمن اپنا پہلا گروپ میچ 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف چنائی میں کھیلے گی، دوسرا میچ 19 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف دہلی، تیسرا میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپوں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، پہلا سیمی فائنل 30 مارچ ، دوسرا 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.