آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کلپاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں پنجہ آزما ہونگی

ایک میچ کھیلا جائیگا

منگل 15 مارچ 2016 10:52

چنائی ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں کل بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ اس سلسلے میں گروپ بی میں شامل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیمیں چنائی کے مقام پر آمنے سامنے ہونگی۔ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کو لگاتار تین ورلڈ کپ جیتنے کا اعزاز حاصل ہے اور مسلسل چوتھی بار ٹائٹل کا دفاع کرنے کیلئے پرعزم ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستانی خواتین ٹیم اپنی مہم کا آغاز 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف گروپ میچ سے کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق پانچویں ویمنز ورلڈ ٹی 20 کے سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں دس ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزما ہیں، ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ اور آئرلینڈ جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز شامل ہے۔

پاکستان ویمن اپنا پہلا گروپ میچ 16 مارچ کو ویسٹ انڈیز ویمن کے خلاف چنائی میں کھیلے گی، دوسرا میچ 19 مارچ کو روایتی حریف بھارت کے خلاف دہلی، تیسرا میچ 24 مارچ کو بنگلہ دیش جبکہ چوتھا اور آخری میچ 27 مارچ کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپوں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی، پہلا سیمی فائنل 30 مارچ ، دوسرا 31 مارچ جبکہ فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :