لندن رابطہ کمیٹی بھی پھوٹ کا شکار ، جلد ہی اراکین مصطفی گروپ میں‌شامل ہوں‌گے ۔ نیا انکشاف سامنے آ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 11:13

لندن رابطہ کمیٹی بھی پھوٹ کا شکار ، جلد ہی اراکین مصطفی گروپ میں‌شامل ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء): نجی ٹی وی چینل کے ایک نمائندے نے بتایا کہ مصدقہ ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ لندن میں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی لندن کے ذمہ داران جلد ہی لندن میں پریس کانفرنس کریں گے، اور لندن میں ایم کیو ایم کے آفس کے قریب ہی ایک اور دفتر کھولا جائے گا جس میں متعدد ذمہ داران متحدہ قومی موومنٹ کو خیر باد کہہ کر مصطفٰی کمال گروپ میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ پریس کانفرنس تین سے چار روز میں متوقع ہے ۔ مزید یہ کہ مصطفی کمال گروپ میں شمولیت کے خواہشمند اراکین اسمبلی کو ابھی اسمبلی کی نشستوں سے استعفی دینے سے منع کر دیا گیا ہے، جبکہ چھ سے اٹھارہ اراکین اسمبلی مصطفی کمال گروپ میں شامل ہونے کے لیے رابطے میں ہیں ۔ علاوہ ازیں لندن رابطہ کمیٹی کے بھی دو سے تین اراکین جبکہ رابطہ کمیٹی امریکہ اور برطانیہ کے کچھ ذمہ داران بھی جلد ہی مصطفی کمال گروپ میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔