ٹی20ورلڈکپ :پہلا میچ آج بھارت اور نیوزی لینڈکے درمیان کھیلا جائے گا
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:18
ناگپور(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) کرکٹ کی 10 بہترین ٹیمیں آج سے ٹی 20 کی عالمی مقابلوں میں مدمقابل آرہی ہیں، افتتاحی میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا۔اب شائقین کرکٹ کی نظریں بھارتی شہروں پر ہوں گی، جہاں ورلڈ ٹی20 کا سپر ٹین مرحلہ شروع ہورہا ہے، ہر ٹیم کانٹے دار مقابلے کیلئے تیار ہے۔
(جاری ہے)
کرکٹ کی اس عالمی جنگ میں دس ممالک کی ٹیمیں شامل ہیں، گروپ ون میں جنوبی افریقا، سری لنکا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ ٹو پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ ، بھارت اور بنگلادیش پر مشتمل ہے۔
افتتاحی روز میزبان بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان ناگپور میں شام سات بجے شروع ہوگا، دونوں ٹیمیں ا ب تک چار مرتبہ مد مقابل آئیں ہر بار کیویز نے میدان مارا ہے۔اعداد و شمار کچھ بھی ہوں لیکن ہر میچ نیا ہوتا ہے،بھارتی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی بھر پور فارم میں ہے، دونوں ہی ٹیموں کو فیورٹ بھی قرار دیا جارہا ہے۔ایونٹ میں ٹیم پاکستان اپنی مہم کا آغاز کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.