سارا پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن حادثے میں زخمی ہوگئے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:22

سارا پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن حادثے میں زخمی ہوگئے

اینکریج(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) امریکہ میں ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن ایک حادثے میں زخمی ہوگئے ہیں۔وہ الاسکا میں برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے کے باعث سارا پیلن نے ریپبلکن پارٹی کے 2016 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کر دی۔

تاہم وہ تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کے لیے آئیں۔خیال رہے کہ جنوری میں سارا پیلن نے ریپلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سارا پیلن کے شوہر کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ’برا‘ بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ سارا پیلن ہسپتال میں ہیں۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ سارا پیلن کو الاسکا کے گورنر کا عہدہ سنبھالے ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ جان میک کین کی جانب سے انھیں اپنا انتخابی ساتھی منتخب کیا گیا تھا۔انتخابات کے بعد 2009 میں انھوں نے الاسکا کی گورنرشپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بطور مصنف اور سیاسی تجزیہ کار اپنے کریئر کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا شمار اب بھی بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :