بیلسٹک میزائل کا تجربہ:ایران پر نئی پابندیوں کے مخالف ہیں:اقوام متحدہ میں روسی سفیرکا بیان
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:31
نیویارک(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) اقوام متحدہ میں متعین روسی سفیر ویٹالے چرکین نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے خلاف حالیہ بیلسٹک میزائل کے تجربے پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا مخالف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اپنے ملک کے بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کے حق کا دفاع کیا ہے لیکن ان میزائلوں پر عبرانی میں لکھے اس جملے کی کوئی وضاحت نہیں کی ہے کہ اسرائیل کو نیست ونابود کردیا جانا چاہیے۔
نیوزی لینڈ کے شہر ولنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایران کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔اگر کوئی ہم پر حملے کا شوقین ہے تو ہم اس پر روایتی ہتھیاروں سے جوابی حملہ کریں گے لیکن ہمیں امید ہے کہ یہ روایتی ہتھیار کبھی استعمال نہیں کیے جائیں گے کیونکہ ہم اس بات میں یقین رکھتے ہیں کہ جنگ میں ہر کسی کا نقصان ہوتا ہے۔(جاری ہے)
اسرائیل کے انتہا پسند وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بیان میں عالمی طاقتوں پر زوردیا تھا کہ وہ ایران کو میزائلوں کے تجربات پر سزا دیں۔
انھوں نے اسرائیل کی وزارت خارجہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ امریکا ،روس ،چین ،برطانیہ ،فرانس اور جرمنی کو یہ مطالبہ پیش کرے۔ان چھ ممالک ہی نے ایران کے ساتھ گذشتہ سال جولائی میں تاریخی جوہری معاہدے پر دستخط کیے تھے۔اس معاہدے پر جنوری میں عمل درآمد کے آغاز کے بعد ایران پر عائد عالمی پابندیوں کا خاتمہ ہوگیا ہے اور اس کے منجمد اثاثے غیر منجمد کردیے گئے ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بین کی مون نے گذشتہ ہفتے میزائل تجربات کے بعد ایران پر زوردیا تھا کہ وہ اعتدال پسندی کا مظاہرہ کرے۔اقوام متحدہ میں امریکی سفیر سمنتھا پاور کا کہنا تھا کہ ایران کے میزائل تجربات اشتعال انگیز اور عدم استحکام سے دوچار کرنے والے ہیں۔ایران نے گذشتہ ہفتے فوجی مشقوں کے دوران مختصر ،درمیانے اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے گائیڈڈ میزائلوں کے تجربات کیے ہیں۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق یہ میزائل 300 کلومیٹر ،500 ،800 اور 2000 ہزار کلومیٹر تک مار کرسکتے ہیں۔ان تجربات سے دو ماہ قبل ہی امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی میں معاونت پر بارہ بین الاقوامی کمپنیوں اور افراد پر پابندیاں عائد کردی تھیں۔مزید اہم خبریں
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.