کیا بھارتی اداکارہ عرشی خان شاہد آفریدی کے بچے کی ماں بننے والی ہیں ؟ تہلکہ خیر انکشاف

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 15 مارچ 2016 11:32

کیا بھارتی اداکارہ عرشی خان شاہد آفریدی کے بچے کی ماں بننے والی ہیں ..

ممبئی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔15مارچ2016ء ) ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے بارے میں سوشل میڈیا پر اپنے بیہودہ خیالات کا اظہار کرنے والی تھرڈ کلاس بھارتی اداکارہ عرشی خان نے اپنے ایک انٹر ویو میں کہا ہے کہ دنیا مانے یا نہ مانے لیکن شاہد آفریدی انہیں قبول کر چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک بھارتی اخبار کوانٹر ویو دیتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں عرشی خان کا کہنا تھاکہ آفریدی انہیں قبول کرچکے ہیں جس کا سب سے بڑا ثبوت ان کی اتوار کے روز پریس کانفرنس میں بھارتیوں کی جانب سے پاکستانیوں سے زیاد ہ پیا ر ملنے کا بیان ہے ،اداکارہ کا کہنا تھا کہ میڈیا کو بھی سمجھنا چاہیئے کہ بھارت میں ان کو سب سے زیادہ پیار کرنے والی وہ ہیں ۔

انٹر ویو کے دوران عرشی خان نے کہا کہ وہ پاکستانی اور بھارتی میڈیا پر یہ باتیں سن رہی ہیں کہ وہ پاکستانی آل راؤنڈر سے 3ماہ کی حاملہ ہیں ،اگر ایسی بات سچ ہوئی تو 6ماہ بعد وہ بھوپال میں ہی ڈیلیوری کریں گی جہاں ان کی والد ہ بھی ان کے ساتھ موجود ہوں گی ۔عرشی نے بھارتی میڈیا کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ آفریدی بھارت کے ’داماد ‘ ہیں ،میڈیا کو ان کی عزت کرنی چاہیئے ۔