امریکا میں گھروں کیلئے رہن قرضوں میں10.4 فیصد اضافہ

منگل 15 مارچ 2016 11:33

نیویارک ۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکا کی مورٹگیج بینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ 2015 ء کے دوران ملک میں کثیر الخاندانی گھروں کیلئے رہن کی مالیت 10.4 فیصد اضافے کے ساتھ 1.06 ٹریلین ڈالر رہی جو کہ 1993 ء کے بعد رہن کی تیز ترین شرح ہے۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کثیر الخاندانی رہن قرضوں کے باعث لوگوں کو تجارتی بنیادوں پر قرضوں کے حصول میں مدد ملی جو کہ 2007 ء کے بعد اس مد میں سب سے زیادہ رقم ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2015 ء کے دوران 5.47 ملین گھروں کی دوبارہ فروخت کی گئی جو پچھلے سال کی نسبت قریبا 15 فیصد جبکہ 2007ء کے بعد اس مد میں سب سے زیادہ اضافہ ہے۔