عدالتی حکم نہ ماننے پر ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو کی گرفتاری کا حکم

منگل 15 مارچ 2016 11:38

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 مارچ۔2016ء ) سندھ ہائی کورٹ نے عدالتی حکم نہ ماننے پر ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں عدالتی حکم کے باوجود تعیناتی نہ کرنے پر محکمہ بلدیات کے سنئیر اکاؤنٹ افسر ہدایت اللہ میمن کی ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی عائشہ ابڑو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

نوٹس کے باوجود سماعت میں عائشہ ابڑو یا ان کا وکیل موجود نہیں تھا۔ عدالت نے حکم دیا کہ عائشہ ابڑو 30 مارچ تک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں اور ایس پی سینٹرل کو ہدایت کی کہ کہ مچلکے جمع نہ ہوں تو عائشہ ابڑو کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔ ہدایت اللہ میمن کی درخواست پرعدالت نے ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی کو سنئیر اکاؤنٹ افسر ہدایت اللہ میمن کو تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدم تعیناتی پر ہدایت اللہ میمن نے عدالت میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :