لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کے پیداواری یونٹ کے 4 سیکشن سیل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 11:39

لاہور : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کے پیداواری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے لکشمی چوک کے قریب چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کے 4 پیداواری یونٹ سیل کر دئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چھاپے کے دوران بٹ سویٹس اینڈ بیکرز کے آئس کریم ، سموسہ، بریڈ اور بیکری سیکشن سیل کیے گئے۔ ڈائریکٹر عائشہ ممتاز کا کہنا ہے کہ سیل کیے گئے یہ سیکشنز غلاظت سے بھر پور تھے۔ ان سیکشنز میں بلیاں، چوہے اور کیڑے موجود تھے۔ عائشہ ممتاز نے بتایا کہ کچن میں پانی کھڑا ہونے کے باعث مچھروں کی بہتات تھی۔ جبکہ کچن میں چکن اور کریم کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں تھا۔

متعلقہ عنوان :