لاہور : ائیر پورٹ پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 11:48

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کرنسی اسمگلنگ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کرنسی اسمگلنگ میں ملوث شخص کی گرفتاری پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر عمل میں لائی گئی ہے۔ گرفتار ملزم کی شناخت وقار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم نے کرنسی مرکزی ملزم تک لاؤنج میں پہنچائی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :