متبادل راستوں کے ذریعے یونان سے مقدونیہ جانے کی کوشش میں تین افغان تارکین وطن دریا میں ڈوب گئے
میاں محمد ندیم منگل 15 مارچ 2016 11:49
مقدونیہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15مارچ۔2016ء) متبادل راستوں کے ذریعے یونان سے مقدونیہ جانے کی کوشش میں تین افغان تارکین وطن دریا میں ڈوب گئے۔ مقدونیہ کے حکام کو ان تین پناہ گزینوں کی لاشیں گزشتہ روز ملی ہیں۔مقدونیہ کی وزارت داخلہ کی خاتون ترجمان کے مطابق دریا میں ڈوب کر ہلاک ہونے والے تینوں تارکین وطن افغان شہری ہیں اور ان میں ایک حاملہ خاتون، اس کی نوجوان بہن اور ایک افغان مرد شامل ہیں۔
علاوہ ازیں مقدونیہ کے حکام نے غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے والے 19 تارکین وطن کو حراست میں لے کر قریبی کیمپ میں منتقل کر دیا جب کہ چار زخمی تارکین وطن کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔ ان تمام پناہ گزینوں کا تعلق بھی افغانستان سے ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق یونان کے ایڈومینی مہاجر کیمپ سے ایک ہزار کے قریب تارکین وطن مقدونیہ میں داخل ہونے کے متبادل راستوں کی تلاش میں نکلے تھے۔
سرحد کی بندش کے باوجود300 کے قریب پناہ گزین زبردستی مقدونیہ کی حدود میں داخل ہو گئے۔ یونانی اور مقدونیہ کے سرحدی محافظوں نے ان میں سے زیادہ تر کو حراست میں لے کر واپس یونان بھیج دیا ہے۔یونان اور مقدونیہ کے مابین سرحد بند ہونے کے بعد سے ہزاروں تارکین وطن یونان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ سرحد کے قریب ایڈومینی کے کیمپ میں14 ہزار سے زائد تارکین وطن مغربی یورپ کی جانب اپنا سفر جاری رکھنے کی امید میں رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں۔ایڈومینی کیمپ کی خیمہ بستیوں میں رہنے والے تارکین وطن بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ خراب موسم اور مسلسل بارش نے اس صورت حال کو مزید ابتر کر دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ترجمان بابر بلوچ نے ایڈومینی کیمپ میں مقیم تارکین وطن کی صورت حال کو ’انسانی المیے کی انتہا‘ قرار دیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.