میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھیں گے،امریکی سفیر
منگل 15 مارچ 2016 11:51
نیویارک۔ 15 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 مارچ۔2016ء) امریکا میزائل تجربات پر ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباؤ جاری رکھے گا۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیویارک میں امریکا کی درخواست پر ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر غور کے لیے سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس ہوا۔
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران روسی سفیرویتالی چرکن نے کہا کہ ایران کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات اقوام متحدہ کی قرارداد کی خلاف ورزی نہیں ہے۔
اجلاس کے بعد امریکی سفیر سمانتھا پاور نے روس کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ماسکو کی مخالفت کے باوجود امریکا ایران کے خلاف کارروائی کے لیے اقوام متحدہ پر دباو ڈالتا رہے گا۔ وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنا خارج از امکان نہیں۔ ایران کے میزائل تجربات کے معاملے پر امریکا دیگر ممالک کے ساتھ مشاورت کر رہا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
یہ کوئی عام الیکشن نہیں، جمہوریت اور دستور کو بچانا ہے، راہول گاندھی
-
مکیش امبانی نے برطانیہ کا مشہوراسٹوک پارک خرید لیا
-
ایمریٹس ایئرلائن کا دبئی سے فلائٹ آپریشن مکمل بحال
-
شکاگو،حاملہ لڑکی کو قتل کرنے والی خاتون کو 50 سال قید کی سزا
-
دبئی میں ہوٹلوں کے کرایوں میں ہوشربا اضافہ
-
ایمریٹس کی دبئی کی کنکٹنگ فلائٹس کا سفری طریقہ کار معطل
-
اسلام سے نفرت کرنے والا امریکی فوجی اسلام کی تبلیغ کرنے لگا
-
ایک ہفتے میں 55 لاکھ سے زائد زائرین کی مسجد نبویﷺ آمد
-
اسرائیلی حملے پرمزید فیصلہ کن اورمناسب جواب دیا جائے گا، ایران
-
فلسطینی صدر نے امریکی ویٹو کی مذمت کردی
-
فلسطین کی اقوام متحدہ کی رکنیت، امریکا نے درخواست ویٹو کردی
-
اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.