لاہور ہائیکورٹ میں بیوی سے بچوں کی بازیابی کے لئے آنے والے شوہر کی عدالت نے بیوی سے صلح کرا دی،،،کمرہ عدالت کے باہر میاں بیوی کے درمیان
عہدو پیمان دیکھ کر بچوں کے نانا نانی منظر برداشت نہ کر سکے اور ایک بچہ چھین کر فرار ہو گئے۔
عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:51
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار احمد نعیم کے روبرو خاتون رخسانہ پروین کے خاوند نے عدالت کو بتایا کہ اسکی بیوی لڑائی جھگڑے کے بعد دونوں بچوں کو لے کے میکے چلی گئی ہے لہذا عدالت بچوں کو بازیاب کرا کے اس کے حوالے کرئے۔
(جاری ہے)
تھانہ جھنگ بازار فیصل ا?باد پولیس نے دونوں بچوں کو عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے میاں بیوی کو مصالحت کا ایک موقع فراہم کیا تو دونوں میاں بیوی نے عدالت میں صلح کر لی،،،،کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی خاتون روتے ہوئے اپنے سسر کے گلے لگ گئی اور اپنی غلطی کی معافی مانگتی دکھائی دی،،،،خاتون اور اس کا شوہر عدالتی فیصلے کے بعد عہدو پیمان میں مصروف تھے کہ بچوں کے نانا نانی یہ مناظر برداشت نہ کر سکے اور سعید حسنین نامی نواسہ چھین کر فرار ہو گئے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لوٹا ہوا پیسہ پاکستان واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائے گا
-
صدر آصف علی زرداری نے ترک چیف آف جنرل سٹاف جنرل متین گورک کو نشان امتیاز ملٹری سے نوازا
-
اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کے ناظرین نصف بلین ہو گئے
-
مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں
-
وزیراعظم کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے حوالہ سے قائم کمیٹی کی رپورٹ پیش، شہبازشریف کی چینی سمیت دیگر سمگلنگ کے خاتمہ کی ملک گیر مہم تیز کرنے کی ہدایت
-
پاکستان سے لوٹا ہوا پیسہ واپس لایا جائے تو ڈالر 50 روپے کا ہو جائیگا، شعیب شاہین
-
عمران خان، بشریٰ بی بی کا نجی ہسپتال سے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم
-
پی ٹی آئی عوام کا نہیں سوچ رہی بلکہ اپنے لیڈر کو این آراودلوانے کیلئے ڈٹی ہوئی ہے
-
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
-
پاکستان میں مریضوں کے لیے ویزا فری انٹری، افغان باشندے خوش
-
لانڈھی میں غیر ملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملے میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
خودکش حملے میں دہشت گرد کو مارنے والے پولیس اہلکار کا بیان سامنے آگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.