لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ٹاون میں ڈیپارٹمینٹل سٹور کے قیام کے لئے قبرستان کو مسمار کر کے نعشیں منتقل کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سول عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا۔
عمر جمشید منگل 15 مارچ 2016 11:52
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 مارچ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکیل طاہر بشیر نے موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاون سوسائٹی کی انتظامیہ نے لنک روڈ پرڈیپارٹمینٹل سٹور کے قیام کے لئے ملی بھگت سے قبرستان کو مسمار کر کے نعشیں دوسری جگہ منتقل کر کے دفنا دیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اہل علاقہ کے آبائی قبرستان میں ان کے آباو اجداد کی قبریں موجود تھیں جنہیں غیر قانونی طور پر مسمار کر کے نعشوں کی بے حرمتی کی گئی ۔
انہوں نے بتایا کہ سول عدالت میں کئی سال سے مقدمے کی سماعت جاری ہے عدالت کیس جلد نمٹانے کے احکامات صادر کرئے۔جس پر عدالت نے متعلقہ سول عدالت سے مقدمے کا ریکارڈ عدالت میں پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت انتیس مارچ تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.