اسلام آباد : ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 15 مارچ 2016 11:53

اسلام آباد : ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ سپریم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مارچ 2016ء) : کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ میں کسٹم حکام کی جانب سے درخواست دائر کی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت میں ایان علی کی کرنسی اسمگلنگ کیس میں سماعت جاری ہے۔

(جاری ہے)

ای سی ایل سے نام نکالے جانے پر ماڈل ایان علی بیرون ملک روانہ ہو سکتی ہیں جس کے باعث کیس کی سماعت اثر انداز ہو گی۔

کسٹم حکام نے اپنی درخواست میں استدعا کی ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالے جانے کا سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ 7 مارچ کو سندھ ہائیکورٹ نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مرکزی ملزمہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیتے ہوئے ماڈل ایان علی کو بیرون ملک سفر کی اجازت دی تھی۔