وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں‘شاہ رخ خان

منگل 15 مارچ 2016 12:08

وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں‘شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء) بالی ووڈ پر اپنی لازوال اداکاری کے ذریعے راج کرنے والے شاہ رخ خان آج اپنی صلاحیتوں اور ذہانت کے بل بوتے پر ہی اس مقام پر براجمان ہیں مگر وہ کہتے ہیں کہ وہ آج بھی بیوقوف ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ میں نے جب بالی وڈ میں قدم رکھا تھا تو میں بھرپور جوان تھا اور ساتھ ہی احمق بھی تھا انھوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ اب جوان تو نہیں رہا لیکن احمق اب بھی ہوں۔ شاہ رخ خان نے اپنے اعترافی بیان میں وجہ نہیں بتائی کہ وہ خود کو کیوں بیوقوف سمجھتے ہیں۔