لالی ووڈ ڈرامہ فلم ”ساون“ کا پہلا ٹریلر جاری‘فلم رواں سال ریلیز ہو گی

منگل 15 مارچ 2016 12:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 مارچ۔2016ء)لالی ووڈ ڈرامہ فلم ساون کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا، جبکہ فلم میں ایک باہمت لڑکے کی سچی کہانی دیکھائی گئی ہے۔پاکستانی ڈرامہ فلم ”ساون“ کا پہلا آفیشل ٹریلر جاری کردیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈرامائی فلم کے ہدایت کار کے مطابق فلم کی کہانی سچے واقعات پر منحصر ہے۔ جس میں ایک باہمت لڑکے نے پیروں سے معذور ہونے کے باجود غربت اور مفلسی سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے اپنے مخالفین جنگ کرتا ہے۔فلم ساون میں کامران حسین،سلیم معراج، ٹیپو شریف اور سحرش قادری مرکزی کردار ادا کریں گے، جبکہ فلم رواں برس سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔