شکاگو میں صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا جانا انتہائی قابل مذمت ہے ، وائیٹ ہاؤس

منگل 15 مارچ 2016 12:29

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) وائیٹ ہاؤس نے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈؤنلڈ ٹرمپ کی شکاگو میں انتخابی مہم کے دوران بھارتی نژاد صحافی کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے صحافیون کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیشہ وارانہ صحافیوں پر کسی قسم کا تشدد انتہائی قابل مذمت ہے اور خصوصاً ایسے وقت میں جب کوئی صحافی کسی اہم سیاسی ایونٹ کی کوریج کی کوشش کر رہا ہو اور اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شکاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی ریلی کے دوران پیدا ہونے والی کشیدگی میں پولیس کی جانب سے صحافی کو تشدد نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ ایسا کوئی بھی واقعہ ہم سب کے لئے ہی افسوسناک ہے

متعلقہ عنوان :