کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنا ناانصافی ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

منگل 15 مارچ 2016 12:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء) بھارت میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے دوٹوک الفاظ میں واضح کی اہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی سے جوڑا نہیں جا سکتا ہے ۔ کشمیر اور فلسطین میں انصاف کی فراہمی کے لئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک بیان میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا کہ عالمی برادری کو دہشتگردی اور آزاد کی جنگ میں فرق واضح کرنا ہو گا کیونکہ بے گناہ افراد کی ہلاکت میں ملوث لوگ سزا کے حقدار ہیں لیکن جن لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی ہے ان کے ساتھ انصاف ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کشمیر اور فلسطین مسائل کے حل کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کا بدترین شکار ملک رہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے کیونکہ ملک دہشت گردی کا بدترین شکار رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستان نے دہشت گردی مخالف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے تاہم اس کے باوجود بھی جب جب بھی دہشت گردی کا معاملہ آتا ہے پاکستان کی طرف انگلیاں اٹھائی جاتی ہیں انہوں نے کہاکہ دہشت گردی اب عالمی مسئلہ بن چکا ہے اور اس سلسلے میں اب عالمی برادری کو مخصوص ملک کی طرف نگاہ کرنے کے بجائے عالمی سطح پر بڑھتے خطرے کو سمجھنا ہو گا انہوں نے مزید کہا کہ حالات کے عین مطابق ہی آگے بڑھنے کی کوشش کرنا ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں کئی جگہوں پر آزادی کی جنگیں بھی لڑی جا رہی ہیں اور ان کو دہشت گرد قرار دینا یا دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا ناانصافی ہو گی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی مخالف جنگ میں اب تک پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے سب سے زیادہ زخم کھائے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں بے گناہ شہری مارے گئے ۔

متعلقہ عنوان :