امر یکی ریا ست الاسکا کی سابق گورنر سارا پیلن کے شوہر حادثے میں زخمی
منگل 15 مارچ 2016 12:36
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)امریکہ میں ریاست الاسکا کی سابق گورنر اور نائب صدر کے عہدے کی سابقہ امیدوار سارا پیلن کے شوہر ٹوڈ پیلن ایک حادثے میں زخمی ہوگئے۔وہ الاسکا میں برف پر چلنے والی گاڑی کے حادثے میں زخمی ہوئے ہیں۔اس حادثے کے باعث سارا پیلن نے ریپبلکن پارٹی کے سنہ 2016 کے انتخابات کے لیے ریپبلکن پارٹی کا امیدوار بننے کے دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کی فلوریڈا میں انتخابی مہم میں شمولیت منسوخ کر دی۔
خیال رہے کہ جنوری میں سارا پیلن نے ریپلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار کی دوڑ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں سارا پیلن کے شوہر کے ساتھ پیش آنے والے حادثے کو ’برا‘ بیان کیا گیا اور بتایا گیا کہ سارا پیلن ہسپتال میں ہیں۔(جاری ہے)
خیال رہے کہ سارا پیلن کو الاسکا کے گورنر کا عہدہ سنبھالے ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ جان میک کین کی جانب سے انھیں اپنا انتخابی ساتھی منتخب کیا گیا تھا۔
انتخابات کے بعد سنہ 2009 میں انھوں نے الاسکا کی گورنرشپ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور بطور مصنف اور سیاسی تجزیہ کار اپنے کریئر کا انتخاب کیا تھا۔ تاہم ان کا شمار اب بھی بااثر شخصیات میں ہوتا ہے۔منگل کو ریپبلکنز اور ڈیموکریٹس فلوریڈا اور اوہائیو سمیت متعدد ریاستوں میں رائے شماری میں حصہ لیں گے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مہم کاروں کا کہنا ہے کہ ’گورنر پیلن آئندہ ابتدائی انتخاب میں مسٹر ٹرمپ کے لیے بہترین خواہشات کا پیغام دیتی ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
-
سعودی عرب، بس ڈرائیوروں کیلئے یونیفارم کی شرط لازمی کردی گئی
-
برطانیہ،دکانوں میں چوری کے واقعات 20 برس کی بلند ترین سطح پر
-
شدید تنقید کے بعد ملالہ یوسفزئی کا فلسطین کے حق میں بیان سامنے آگیا
-
افغانستان میں طالبان ریاست کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.