امر یکی صدر نے انسداد دہشتگردی مرکز قائم کرنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا

سنٹر کے قیام کا مقصد مختلف ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر تعاون کو بہتر بنانا ہے

منگل 15 مارچ 2016 12:37

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 مارچ۔2016ء)امریکا کے صدر براک اوباما نے انسداد دہشتگردی مرکز قائم کرنے کیلئے ایگزیکٹو آرڈر جاری کر دیا۔ وزیر خارجہ انسداد دہشتگردی مرکز کی نگرانی کریں گے۔

(جاری ہے)

انٹیگریٹڈ گلوبل انگیجمنٹ سنٹر کے قیام کا مقصد مختلف ملکوں کے درمیان حکومتی سطح پر تعاون کو بہتر بنانا ہے تاکہ داعش اور القاعدہ جیسی تنظیموں کے فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے پیغام رسانی کے اثر کو کم کیا جا سکے۔ انسداد دہشت گردی مرکز وزیر خارجہ جان کیری کی زیر نگرانی قائم کیا جائے گا جو دہشت گردی کے خلاف کاوشوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ سنٹر کا انتظام ایگزیکٹو ڈائریکٹر چلائیں گے جو وزیر کو جوابدہ ہوں گے۔